زمین اوپل کی تعمیرات کا ٹھیکہ مختار سنز کے سپرد، تعمیراتی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے

لاہور (سالار محمد سلیمان) زمین ڈویلپمنٹس کے لاہور میں تعمیر ہونے والے منصوبے زمین اوپل کی تعمیر کیلئے نامور تعمیراتی کمپنی مختار سنز کے ساتھ زمین ڈاٹ کام نے ایک تعمیراتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کے صدر دفتر میں ہونے والی اس مختصر تقریب میں مختار سنز کے سی ای او عمیر امجد مختار اور زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان موجود تھے۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کے بعد زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم نے زمین ڈویلپمنٹس کو ایک مقصد کے تحت شروع کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گھروں کی بہت کمی ہے اور دوسری جانب بڑے شہروں میں جگہ بھی تیزی سے محدود ہوتی جا رہی ہے۔ اس مسئلے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ تعمیرات کو عمودی سمت میں کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈویلپمنٹس کے تمام تر منصوبے بہترین اور شاندار ہونگے، ان کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور تمام منصوبے تکمیل پر اپنی مثال آپ ہونگے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید شہروں میں بھی بہترین منصوبے عوام الناس کیلئے لاتے رہیں گے۔ زمین ڈویلپمنٹس کے ڈائریکٹر فہد عارف خواجہ نے کہا کہ مارکیٹ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بغیر کسی تحقیق اور حقائق کے مختلف ڈویلپرز منصوبے کی تکمیل کی تاریخ دے دیتےہیں۔ زمین ڈویلپمنٹس ایسا نہیں کرے گی۔ ہم منصوبے کی تکمیل کیلئے جو بھی تاریخ دیں گے، انشااللہ منصوبے اُسی تاریخ کو مکمل ہو کر ڈلیور ہونگے۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین اوپل لاہور میں زمین ڈویلپمنٹس کا پہلا منصوبہ ہے اور ہم اس کی تعمیر میں پائیداری کے معاملے پر ایک نقطے کا بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، تمام تر تعمیرات اور استعمال ہونے والا سامان اعلیٰ معیار کا اور بہترین ہوگا اور اسی لئے ہم نے پاکستان کی بہترین ساکھ کی حامل تعمیراتی کمپنی کو اس منصوبے کی تعمیر کیلئے ساتھ شامل کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ منصوبہ اعلانیہ وقت میں مکمل ہوگا اور شہر بھر میں جدت، پائیداری اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوگا۔
زمین ڈویلپمنٹس اس وقت پاکستان کے 5 پراپرٹی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

Zameen Opal construction contract awarded to Mukhtar Sons

Zameen Opal construction contract awarded to Mukhtar Sons

Zameen Opal construction contract awarded to Mukhtar Sons

Zameen Opal construction contract awarded to Mukhtar Sons

Zameen Opal construction contract awarded to Mukhtar Sons

Zameen Opal construction contract awarded to Mukhtar Sons