زیادہ ہنسنے سے ہمارے آنسو کیوں نکل آتے ہیں؟

Man Laughing

Man Laughing

انسان دوسرے جانداروں سے اس لئے بھی ممتاز ہے کیونکہ وہ اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے، شاید اس لئے یہی خوبی اسے اشرف المخلوقات بناتی ہے۔

ہم انسانوں کو جب کبھی کسی دکھ یا تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہم اس کا اظہار رو کر کرتے ہیں۔ اگر ہم کسی بات پر خوشی ہوں تو اس کا اظہار مسکرا کر کرتے ہیں۔ لیکن آپ نے کبھی اس پر غور کیا ہے کہ بہت زیادہ ہنسنے پر ہماری آنکھوں میں آنسو کیوں آ جاتے ہیں؟۔

طبی ماہرین کے مطابق بہت زیادہ ہنستے وقت ہماری آنکھوں کا وہ حصہ جو آنسو بناتا ہے، اس پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہے، جس سے ہمارے آنسو نکل آتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب نفسیاتی ماہرین اس کی دوسری ہی وجہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارا جسم قدرت کی دین اور اس کے مرہون منت ہے۔

اس لئے جب ہم بہت زیادہ ہنستے ہیں تو ہمارے جسم کو پتہ چل جاتا ہے۔ اسی وجہ سے بہت زیادہ ہنسی کو بیلنس کرنے کیلئے ہماری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ اب ہمارا جسم اب نارمل پوزیشن کی طرف جانا شروع ہو جائے گا۔