معروف بالی وڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں

Nushrratt Bharuccha

Nushrratt Bharuccha

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اپنی آنے والی نئی فلم ‘جان ہٹ میں جاری’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادکارہ نشرت بھروچا اپنی نئی فلم کے گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ ڈانس کے دوران ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کے پروڈکشن اسٹاف کے مطابق اداکارہ اپنی آنے والی نئی فلم ‘جان ہٹ میں جاری’ کیلئے ہولی کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کے اچانک ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔

پروڈکشن اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اداکارہ کو 3 سے 4 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نشرت بھروچا پیار کا پنچ نامہ ، سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی اور ڈریم گرل جیسی مشہور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔