لیبیا میں امریکی سفیر کی طرابلس سے غیرملکی جنگجووں کے انخلا پر ترک حکام سے بات چیت

Fighters

Fighters

لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا میں امریکی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ امریکی سفیر نورلینڈ نے انقرہ میں سینیر ترک عہدیداروں سے بات چیت میں لیبیا میں جاری لڑائی روکنے اور غیرملکی اجرتی جنگجووں کے طرابلس سے انخلا پر بات چیت کی گئی۔

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سفیر نے ترک حکام سے بات چیت میں لیبیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مکمل احترام پر زور دینے کے ساتھ لڑائی کے فوری روک تھام کی ضرورت زور دیا۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ امریکی سفیر نے وسطی لیبیا میں جنگجووں کو غیر مسلح کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس میں غیر ملکی جنگجووں کے مکمل انخلا، نیشنل آئل کارپوریشن کو اپنا کام دوبارہ شروع کرنے کے قابل بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

منگل کو لیبیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکرعقیلہ صالح نے العربیہ اور الحدث چینلنوں کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سرت شہر کو متحدہ لیبیا کے اتھارٹی کا صدر مقام بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔ انہوں‌ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تجویز میں بتایا گیا ہے کہ یہ شہر آئندہ پارلیمانی انتخابات تک متحدہ اتھارٹی کے کنٹرول میں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عہدیدار سے تیل کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تیل کی تنصیبات میں مسلح ملیشیاؤں کی موجودگی، تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کے بارے میں اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔