لیبی فوج کے ہاتھوں 100 شامی جنگجو ہلاک، 22 گرفتار

Ahmed Al Msmary

Ahmed Al Msmary

لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا کی نیشنل آرمی کے ترجمان احمد المسماری نے بتایا ہے کہ الیرموک معرکے میں ترکی کی جانب سے بھیجے گئے ایک سو شامی اجرتی جنگجوئوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے جب کی فوج نے لڑائی کے دوران 22 غیرملکی جنگجوئوں کو گرفتار کیا ہے۔

احمد المسماری نے بتایا کہ بری فوج نے شام سے آئے درجنوں اجرتی قاتلوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے ساتھ دو درجن جنگجوئوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض مقامات سے فوج نے دفاعی اور جنگی حکمت عملی کے تحت پسپائی اختیار کی ہے۔

لیبی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوب مغربی طرابلس کے سلخانہ کیمپ پر لیبی فوج نے بمباری کی جس کے نتیجے میں قومی وفاق فورسز کے متعدد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ادھر جنوبی طرابلس میں ابوسلیم کے مقام پر بھی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔

طرابلس کے اطراف میں لیبی فوج اور قومی وفاق فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑئی کی اطلاعات ہیں۔ طرابلس کے اطراف میں گریان شہر میں بھی قومی وفاق فورسز اور لیبی فوج میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

دوسری طرف ترکی کی جانب سے شام سے جنگجوئوں کی بھرتی اور انہیں لیبیا کے محاذ میں جھونکے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی نے مزید پانچ سو جنگجو لیبیا میں قومی فاق حکومت کی مدد کے لیے بھیجے گئے ہیں۔