لیبی فوج نے بنی مغربی لیبیا میں ترکی کا ایک مسلح ڈرون مار گرایا

Drone

Drone

لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل آرمی نے ملک کے مغربی علاقے بنی ولید کےقریب قومی وفاق کی مدد کے لیے بھیجا ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

اتوار کو علی الصباح نیشنل آرمی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ گذشتہ دارالحکومت طرابلس کے قریب ترکی کی حمایت یافتہ تنظیم “سلطان مراد”، کا کمانڈر مراد العزیزی ہلاک ہوگیا۔ العزیزی کو طرابلس کے ہوائی اڈے کے قریب ایک کارروائی میں قتل کیا گیا۔

خیال رہے کہ سلطان مراد ایک شامی عسکری تنظیم ہے جس میں بیشتر جنگجو شام کی ترکمان نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گروپ ترکی کی حمایت میں شام اور لیبیا میں لڑائی میں شامل ہے اور ترکی اس گروپ کو عسکری تربیت دینے کے ساتھ ساتھ فضائی مدد بھی کررہا ہے۔

شام کے ترکمان نسل کے جنگجو گروپوں میں سلطان مراد سب سے نمایاں اور بڑا گروپ سمجھا جاتا ہے۔

ترکی پر الزام ہے کہ انقرہ لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی عسکری، مالی اور افرادی قوت میں مدد کررہا ہے جس کے نتیجے میں لیبیا میں جاری تنازع نے مزید گھمبیر صورت حال اختیار کرلی ہے۔