لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی، فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

 Nadeem Ahmed Anjum and Faiz Hameed

Nadeem Ahmed Anjum and Faiz Hameed

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) تعینات کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل پاک فوج میں ہونے والے تقرر و تبادلوں میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا۔

اس کے علاوہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔

انہوں نے ایک انفنٹری بریگیڈ کو آپریشن ضرب عضب میں کمانڈ کیا، آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اسٹاف کالج کوئٹہ اورایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ کے گریجویٹ ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمانڈر فائیو کور سندھ بھی رہے۔