لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک بنا کر پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا

 Lionel Messi

Lionel Messi

بیونس آئرس (اصل میڈیا ڈیسک) لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک بنا کر پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اسٹرائیکر لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک بناکر پیلے کا ریکارڈ توڑدیا، انہوں نے یہ کارنامہ بولیویا کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میں انجام دیا، ان کی عمدہ کاوش کی بدولت میزبان ارجنٹائن نے مقابلہ 0-3 سے اپنے نام کیا۔

میسی اس پرفارمنس کے بعد مینز انٹرنیشنل فٹبال کے 153 میچز میں 79 گول بناکر ٹاپ اسکورر بن گئے، ان سے قبل پیلے 91 میچز میں 77 گول کے ساتھ ریکارڈ کے مالک تھے۔