حلقہء احباب ادب بہاولنگر، سپر ایف ایم ریڈیو اور پاک برٹش آرٹس کے زیر ائتمام مشاعرہ

Mushaira

Mushaira

لاہور : حلقہء احباب ادب بہاولنگر، سپر ایف ایم ریڈیو اور پاک برٹش آرٹس کے تعاون سے بلدیہ ہال بہاولنگر میں ایک عظیم و شان عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرونی ممالک کے شعراء کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے شعراء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مشاعرہ کی صدارت صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جناب عامر سہیل نے کی جبکہ سویڈن سے آئے ہوئے جسٹس آصف شاہکار، اظہر حمید، کویت سے بدر سیماب،..لاہور سے میں نرگس نور،… خانیوال سے ندیم ناجد عارف والا سے طارق سندھی، زبیر شاہد اور چشتیاں سے ریحان بشیر نے مہمان خاص کے فرائض سر انجام دیے۔ معروف شاعر خاور وحید اور صدر حلقہء احباب ادب صغیر تبسم نے آنے والے مہمان شعراء کو خصوصی پھول پیش کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا۔

پیر شاہد چشتی کے خاص مضمون اور شعراء کے دلوں کو چھو لینے والے کلام نے سامعین سے بھر پور داد وصول کی۔ معروف ریڈیو اینکر شہروز رائے نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ مشاعرہ میں سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی میں بہت مشکور ہوں بھائی زین علی خان اور بھائی صغیر تبسم کی جنہوں نے مجھے دعوت دی اور بہت عزت سے نوازا بہت اچھا رہا مشاعرہ ہر شاعر نے بھر پور داد دی بھی اور وصول بھی کی بہت اچھا اہتمام تھا اور شہر بہاولنگر حقیقت میں ہی شہر وفا کہلانے کا حق دار ہے کیونکہ حلقہء احباب ادب بہاولنگر کے تمام ممبران کی ادب سے محبت ادب سے لگاؤ ادبی سرگرمیوں میں بھر پور کردار اس بات کی دلیل ہے۔ میں ایک بار پھر حلقہء احباب ادب بہاولنگر کی اور تمام مہمانان خصوصی اور شعراء کرام کی مشکور ہوں اور اس کامیاب مشاعرے پر مبارکباد دیتی ہوں.

ایسے سنئیر شعرا کرام کو سلیوٹ کرتی ہوں جو نئے لکھنے والوں کو ابلائج کرتے ہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں مجھے بہت اچھا لگا اس مشاعرے میں بھائی صغیر تبسم اور دوسرے سنئیر شاعروں کو قریب سے سنا اور انکی داد بھی وصول کی یہاں ذکر کرتی چلوں بھائی صغیرتبسم بہت اچھا لکھنے والے اور کم عمری میں ادبی فیلڈ میں اپنے سخن کا جھنڈا گاڑنے والے شاعر ہیں انکی ایک نظم(اک ہور دسمبر لنگھ گیا)…بہت عمدہ دل کو چھو لینے والی نظم ہے جو کئی ممالک میں وائرل ہو چکی ہے بھائی زین علی خان خاموشی سے ادبی فیلڈ میں ادبی سرنگ بناتے ہوئے منزل کی طرف رواں دواں ہیں.

اللہ پاک کرے ڑور قلم اور زیادہ اپنے ایک شعر کے ساتھ اجازت
شعر.
جد او پگ پیراں تے دھر دا….
میتھوں زہر وی پی ہو جاوے