لائیو رپورٹنگ کے دوران ڈاکو رپورٹر اور اس کی ٹیم سے فون چھین کر فرار

Live Reporting, Robber Snatch Phone

Live Reporting, Robber Snatch Phone

ایکواڈور : لائیو رپورٹنگ کے دوران اکثر و بیشتر عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں اور یہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔

لیکن حال ہی میں جنوبی امریکی ریاست ایکواڈور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں لائیو رپورٹنگ کے دوران مسلح چور رپورٹر اور دیگر ٹیم سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔

یہ منظر کیمرے نے بھی قید کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیڈیم کے باہر ایک رپورٹر لائیو براڈ کاسٹنگ میں مصروف تھا کہ اچانک کیپ اور ماسک لگائے ایک نوجوان بندوق دکھا کر رپورٹر اور ان کی ٹیم سے موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتا ہے۔

جیسے ہی چور سب کے اسمارٹ فون چھین کر فرار ہوتا ہے تو کیمرہ مین اس کا تعاقب کرتا ہے اور چور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جاتا ہے۔

رپورٹر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ساتھ یہ واقعہ دوپہر ایک بجے پیش آیا۔