ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کر دی۔

ادھر مفتاح اسماعیل سمیت 3 ملزمان نے عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کر دیں جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جنوری کو دلائل طلب کرلئے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی ایکٹ میں خامیوں سے متعلق حکومت کو جواب دینا چاہیئے، حکومت نے معاملے میں خرابیاں پیدا کیں، بل میں خامیاں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، (ن)لیگ ہر بل دیکھتی اور پھر حمایت کرتی ہے، بل شخصیت یا حکومت کیلئے نہیں ہوتے، ہمیشہ کیلئے بنتے ہیں۔