گردشی قرضے کی شرح بڑھنے کی رفتار میں ماہانہ 20 ارب روپے کا اضافہ ہونے لگا

Loans

Loans

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) گردشی قرضے کی شرح بڑھنے کی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ماہانہ بنیادوں پر 20 ارب روپے کا اضافہ ہونے لگا۔

نیپرا کی دستاویز کے مطابق 2018 میں گردشی قرض میں 13 ارب روپے ماہانہ اضافہ ہورہا تھا، ایک سال میں تقسیم کار کمپنیوں کے واجبات میں 248 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ 2017 میں ڈسکوز میں 166 ارب روپے سے زائد کااضافہ ہوا تھا۔

دستاویز کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کے واجبات896 ارب سے بڑھ کر ایک ہزار 145ارب روپے ہو گئے ہیں، پیسکو کی ریکوری میں ایک فیصد کمی، ٹیسکو کی ریکوری ایک فیصد بڑھ گئی ہے۔

ایک سال میں آئیسکو کی ریکوری کی شرح 2.7 فیصد گر گئی، لیسکو اور فیسکو کی ریکوری کی شرح گزشتہ سال کی سطح پر ہی برقرار رہی، میپکو کے واجبات وصولی کی شرح میں 2 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، حیسکو کی ریکوری 2 فیصد کم ہو گئی جبکہ سیپکو کی3.49 فیصد بہتری ہوئی۔