ایل او سی پر ایک بار پھر بھارت کی اشتعال انگیزی، 3 شہری زخمی

LOC Indian Army Firing

LOC Indian Army Firing

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے تین شہریوں کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3بےگناہ شہری زخمی ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے پاک فوج کے جوان کو شہید کر دیا تھا، پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔