مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایکبار پھر اضافہ

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1775 ڈالر فی اونس ہوگئی، دوسری جانب جمعے کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89 ہزار 850 روپے کی سطح پر آگئی۔