fbpx

مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1773 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 500 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 103600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 88820روپے ہوگٸی۔

قیمتوں میں کمی کے اثرات چاندی کی قیمت پر بھی مرتب ہوئے، فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد1350روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت بھی 8.58روپے کم ہوکر 1157.40روپے ہو گئی۔