لانگ مارچ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے ملکر حکومت کو گرانے کیلیے ہوتے تھے: احسن اقبال

 Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 4 فروری کے اجلاس میں لانگ مارچ پر غور کرے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ لانگ مارچ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مل کر حکومت کو گرانے کے لیے ہوتے تھے لیکن اس بار اپوزیشن کی تحریک ملک میں 72 سال کے طریقہ کار کو تبدیل کرانے کے لیے ہے۔

سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات ہمارے لیے اہم تھے، ان میں حصہ لینا تھا، لیکن اپوزیشن 4 فروری کے اجلاس میں لانگ مارچ پر غور کرے گی۔