محبت میں خسارے کا سدا امکان رہتا ہے

Loss in Love

Loss in Love

محبت میں خسارے کا سدا امکان رہتا ہے
رہِ غم کے اشارے کا سدا امکان رہتا ہے
محبت میں خسارے کا سدا امکان رہتا ہے
غمِ دوراں سے بوجھل ہو گئیں سانسیں مگر اب بھی
ہمیں تیرے سہارے کا سدا امکان رہتا ہے
کھڑے ہیں اب تلک جو بھی مقابل بحرِ ظلمت کے
انہیں روشن کنارے کا سدا امکان رہتا ہے
یہ کیا کہ آج بھی اپنے نشیمن میں پرندوں کو
کسی جلتے شرارے کا سدا امکان رہتا ہے
ہمیں ساحل بقا کے خشمگیں حرف و حکایت میں
فنا کے استعارے کا سدا امکان رہتا ہے

ساحل منیر