لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری

 Uzair Baloch

Uzair Baloch

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو ایک اور مقدمے میں بری کردیا۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جوڈیشل کمپلیکس نے عذیر بلوچ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور کلری تھانے میں درج مقدمے میں ملزم کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔

پولیس کے مطابق عذیر بلوچ اور دیگر پر ہنگامہ آرائی، بلوہ، جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیوں پر پتھراؤ کا الزام تھا، ملزمان کے خلاف کلری تھانے میں 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ کیس میں تین ملزمان طارق سیاپا، عمر کچھی اور سعید پٹھان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو اب تک 12 مقدمات میں بری کیا جا چکا ہے۔