مادھوری کی نئی فلم ڈیڑھ عشقیہ کی ریلیز آئندہ سال تک مخر

Madury

Madury

ممبئی(جیوڈیسک) بالی وڈ ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشت کی نئی فلم ڈیڑھ عشقیہ کی ریلیز آئندہ برس تک موخر کر دی گئی ہے۔ ڈیڑھ عشقیہ دو سال قبل بنائی جانے والی فلم عشقیہ کا سیکوئل ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ نصیرالدین شاہ، ارشد وارثی اور ہما قریشی شامل ہیں۔ یہ فلم اسی سال ریلیز ہونا تھی تاہم انہی دنوں دوسری فلمیں بھی آ رہی ہیں جس کے باعث ڈیڑھ عشقیہ کی ریلیز موخر کر دی گئی ہے۔