جادوگر لیگ اسپنر عبدالقادر کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا

 Abdul Qadir

Abdul Qadir

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) جادوگر لیگ اسپنر عبدالقادر کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا، وہ 6 ستمبر 2019 کو 63 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

66 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اس گگلی ماسٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے لیگ اسپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ قادر بھائی جتنے اچھے کرکٹر تھے اتنے ہی اچھے وہ انسان بھی تھے، جب بھی لیگ اسپن بولنگ کا ذکر ہوگا، عبدالقادر کا نام لیا جاتا رہے گا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کو پوری دنیا میں پہچان دلاکر پاکستان ٹیم کی فتوحات میں نمایاں کردار ادا کیا، کرکٹ میں باوجی کے نام سے مشہور واقعی ایک بہت بڑے انسان تھے جس بات کو غلط محسوس کرتے وہ اس کو بیان کردیتے تھے، انہوں نے جرات اور بہادری سے بھرپور کامیاب زندگی گزاری، ان کی کمی دنیائے کرکٹ میں پمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔