مانسہرہ: گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Mansehra Family Dead

Mansehra Family Dead

مانسہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) گھر میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ مانسہرہ کے علاقے پانو روڈ پر آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 6 افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مرنے والوں میں ماں، بیٹا اس کی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ گھر والے رات کو گیس ہیٹر جلا کر بند کرنا بھول گئے تھے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے کنگ عبداللہ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔