fbpx

میرا ڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہو گئی

Maradona

Maradona

یونس آئرس (اصل میڈیا ڈیسک) ارجنٹائن کے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی۔

حکام کی جانب سے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کیلیے ایک میڈیکل بورڈ کا تقرر کیا گیا تھا جس نے اپنی رپورٹ تیار کر لی، اس میں کہا گیا کہ میراڈونا کی میڈیکل ٹیم نے دیکھ بھال میں غفلت کا مظاہرہ کیا، ان کی حالت موت سے 12 گھٹے قبل خراب ہوگئی تھی مگر مناسب انداز میں نگرانی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔