مریم نواز کیخلاف زبان درازی عمران کی مرضی سے کی گئی: (ن) لیگ

Shahid Khaqan and Maryam Aurangzeb

Shahid Khaqan and Maryam Aurangzeb

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی۔

ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف وزرا کی زبان درازی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہے۔

پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی، ریاست مدینہ کا تھوڑاسا بھی پتا ہوتا تو خاتون کیلئے یہ رویہ اختیار نہ کرتے، عمران خان کے بیانات سے واضح ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں۔

راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کی ذہنیت اس کے وزیروں کی زبان سے جھلکتی ہے، کنٹینرکی گندی ذہنیت آزاد کشمیر میں مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔