مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

Mastung CTD Operation

Mastung CTD Operation

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے آپریشن میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے اسپلنجی کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی طلاع پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے جب کہ 2 فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوا، ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔