fbpx

میچ ہارنے کے بعد بھارتی کھلاڑی معافیاں مانگتے تھے، شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم میچ میں بھارتی ٹیم کی اتنی پٹائی لگاتے تھے کہ بعد میں وہ ہم سے معافیاں مانگ رہے ہوتے تھے۔

ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوئے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ ہم نے انھیں کئی بار شکست دی اور بہت بڑے مارجن سے بھی ہرایا،جس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے ہم سے معافیاں بھی مانگیں۔

ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا ہوں جب کہ بھارت کے خلاف چنئی ٹیسٹ میں 141 رنز کی اننگز میری پسندیدہ اننگز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور آسٹریلیا دونوں کے خلاف کھیل کر کافی لطف آتا تھا، ان ٹیموں سے مقابلوں میں ہمیشہ زیادہ دباؤ ہوتا ہے، دونوں بڑی اور بہت ہی اچھی ٹیمیں ہیں اور ان کی ہی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں بھارت میں ہمیشہ بہت زیادہ پیار ملا ہے اور وہ اس بیان پر اب بھی قائم ہیں۔