میئر اسلام آباد کون، خالی نشست پر آج الیکشن

Election

Election

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) میئر اسلام آبادکی خالی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا ، 3 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع، ریٹرنگ افسر نعیم احمد کا کہنا ہے کہ پولنگ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد میں پولنگ آج صبح نو بجے سے شام 5بجے تک جاری رہیگی،الیکشن کمیشن نے آج ہونے والے میئر اسلام آباد کے الیکشن کی تیاری مکمل کر لیں،میئر اسلام آباد کے عہدے کیلیے 3امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،مسلم لیگ ن کی جانب سے پیر عادل شاہ، تحریک انصاف کی جانب سے ملک ساجد محمود امیدوار ہیں،سید ظہیر شاہ آزاد حیثیت میں میئر اسلام آباد کے الیکشن لڑیں گیمیئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے کا الیکٹورل کالج 80 کا ہے،میئر کے انتخاب کیلئے اسلام آباد کی 50 یوسیز چیئرمین، 3 ڈپٹی میئرز ووٹ کاسٹ کریں گے

17مخصوص نشستوں کے عہدیداران بھی میئر کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے، میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آفس کی عمارت میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، انتخابی عمل کو بہتر رکھنے کے پیش نظر پولنگ کے روز میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی عمارت میں واقع تمام دفاتر کو چھٹی دے دی گئی، ن لیگ کے شیخ انصر عزیزکی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد میئر اسلام آباد کی نشست خالی ہوئی تھی۔