متحدہ کے رکن اسمبلی اسامہ قادری کی گاڑی پر فائرنگ

Osama Qadri

Osama Qadri

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کی گاڑی پر قلندریہ چورنگی کے نزدیک فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہے۔

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کی گاڑی پر قلندریہ چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

اس حوالے سے اسامہ قادری نے مدد گار 15 پولیس کو بتایا کہ وہ انڈہ موڑ سے قلندریہ چوک کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق اس حوالے سے شارع نور جہاں پولیس تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔