رکن اسمبلی صائمہ ندیم اور دیگر اراکین کی خاتونِ اول ثمینہ علوی سے ملاقات

Group Photo

Group Photo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری منسٹری بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم اور دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ خاتونِ اوّل ثمینہ علوی سے ملاقات ہو ئی۔جس میں خاتونِ اوّل ثمینہ علوی کی جانب سے شروع کئے گئے خصوصی افرادپرگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہوں نے ہدایت جاری کی کہ چاروں صوبوں میں اُن کی جانب سے شروع کئے جانے والے پروگرام میں تمام اراکین قومی اسمبلی اپنے اپنے صوبوں میں ٹیم تشکیل دیں۔جس کا مقصد ایسے اقدامات اٹھانا ہوگا جس سے خصوصی افراد کو درپیش آنے والے مسائل جیسے تعلیم،روزگار،صحت وغیرہ کو حل کرنے کے مواقع میسر آئیں۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری منسٹری بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم نے کہا کہ سند ھ تعلیمی نظام نہ ہونے کے برابر ہے،لیکن ہماری پوری کوشش ہے کہ سندھ میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنا یا جائے۔ خاتونِ اوّل ثمینہ علوی نے کہا کے پی ٹی آئی حکومت نے ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی پی ٹی آئی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور انہوں نے کہا کہ اس پہلے بھی وزیر اعظم عمران خان صاحب نے عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے بھی کئی پروگرام شروع کئے گئے تھے۔

جاری کردہ
سید شعیب مسعود
میڈیا کوآرڈینیٹر
0300-2812068
صائمہ ندیم رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری منسٹری بین الصوبائی روابط
پاکستان تحریک انصاف