رکن صوبائی اسمبلی جاوید حنیف خان کا کورنگی گولڈ کپ شوٹنگ بال چمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

GHULAM MUHAMMAD MEET MPA JAVED HANIF

GHULAM MUHAMMAD MEET MPA JAVED HANIF

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف خان ڈسٹرکٹ کورنگی میں شوٹنگ بال کھیل کا میلہ سجانے کا اعلان کرونا وائرس کے باعث معطل کھیلوں کی سرگرمیاں جیسے ہی بحال ہونگی “کورنگی شوٹنگ بال چمپئن شپ “منعقد کیا جائیگا یہ اعلان انہوں نے واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی کے سرپرست اعلیٰ معروف اسپورٹس آرگنائزرغلام محمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا ۔وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکر یٹری اعجاز احمد قریشی ،اسپورٹس پیٹرن محمد حیدر خان ،ذولفقار عباس خان ،دلاور عباس خان شامل تھے ۔جاوید حنیف خان جو کہ کورنگی سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ بات نہ صرف قابل فخر بلکہ مسرت کا باعث ہے کہ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے تسلسل کے ساتھ رکھا اور شوٹنگ بال کھیل کو فروغ دینے کے لئے اس کلب نے بے مثال کردار ادا کیا ۔جاوید حنیف نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ نوجوانوںکو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا ہے اور کورنگی میں 2مرتبہ آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ اور متعدد کھیلوں کے مقابلوں کا انعقادکرچکی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کورنگی گولڈ کپ شوٹنگ بال چمپئن شپ تاریخی اور یادگار ہوگا جو کہ ایم کیو ایم کا کورنگی کے نوجوانوں کے لئے ایک بے مثال تحفہ ہوگا ۔جاوید حنیف خان نے کہاکہ چمپئن شپ کا افتتاح ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر امین الحق ہونگے۔

اس موقع پر غلام محمد خان نے رکن صوبائی اسمبلی جاوید حنیف خان کو کورنگی کے نوجوانوں اور واحد اسپورٹس کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ واحد اسپورٹس کورنگی کے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کا مرکز ہے جہاں روانہ کی بنیاد پر کرکٹ ،فٹ بال اور شوٹنگ بال کھیلے جاتے ہیں غلام محمد خان نے بتا یا کہ واحد اسپورٹس وسیع و عریض کھیل کا میدان ہے مگر ایک حصے پے لینڈ مافیا کے کارندوں نے قبضہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے کھیل کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور نوجوانوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گرائونڈ سے قبضہ کے خاتمے کے لئے معزز عدالت نے اپنا فیصلہ صادر کردیا ہے ایم پی اے جاوید حنیف خان نے وعدہ کیا کہ عید کی تعطیلات کے بعد وہ خد اس سلسلے مٰن ضلعی انتظامیہ سے بات چیت کرینگے نہ صرف واھد اسپورٹس کورنگی بلکہ کھیلوں کے تمام گرائونڈز سے قبضے کا فی الفور خاتمہ ضروری ہے۔