تاجروں نے سونے کے زیورات پر17 فیصد سیلز ٹیکس کا فیصلہ مسترد کر دیا

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) تاجروں نے سونے کے زیورات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کا فیصلہ مسترد کرتے ہو تے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جیولرز اینڈ جیم ٹریڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے چیئرمین حنیف موتی والا نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کے تمام شہروں کے علاقائی ایسوسی ایشنز کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس نے حکومت کی جانب سے جیولری پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کو مسترد کردیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام رہنماؤں نے کثرت رائے سے 17 فیصد سیلز ٹیکس کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین جیولرز ایسوسی ایشن حنیف موتی والا نے کہا کہ 17 فیصد سیلز ٹیکس دراصل جیولرز برادری کا معاشی قتل ہے، جس سے یہ کاروبار تباہ ہوجائے گا اور ہزاروں خاندان بے روزگار ہو جائیں گے۔