میسی نے بارسلونا کی میدان میں واپسی کو یادگار بنا دیا

Messi

Messi

بارسلونا (اصل میڈیا ڈیسک) لیونل میسی نے بارسلونا کی کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد میدان میں واپسی کو یادگار بنا دیا۔

عمدہ پرفارمنس کی بدولت ٹیم نے اسپینش لیگ میں رئیل مالورکا کو4-0 سے مات دیدی، میسی نے نہ صرف ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا بلکہ 2 گولز میں معاونت بھی فراہم کی۔

ٹیبل میں ٹاپ پر موجود بارسلونا کے 28 گیمز میں پوائنٹس کی تعداد 61 ہوچکی،اسے قریب ترین حریف رئیل میڈرڈ پر 5 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل ہے۔