میاں چنوں میں مسافر وین نہر میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

Rescue

Rescue

میاں چنوں (اصل میڈیا ڈیسک) میلسی لنک کینال میں مسافر وین نہر میں گرنے سے 9 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نہر میں گرنے والی وین میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سوار تھے، 9 افراد کی لاشوں اور وین کو نہر سے نکال لیا گیا ہے جب کہ ڈوبنے والے تین افراد کی تلاش جاری ہے۔