وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحت یاب

Shafqat Mahmood

Shafqat Mahmood

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے صحت یاب ہونے کی خبر ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا اللہ کے فضل و کرم سے میں کورونا سے مکمل صحت یاب ہو گیا ہوں، میرے گزشتہ دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپس آ رہا ہوں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کورونا سے جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، کورونا ویکسین واضح طور پر کام کرتی ہے اور اس خوفناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

واضح رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی، وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بورڈ امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق بھی اہم فیصلہ ہو گا۔