وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھتیجے نے خودکشی کر لی

Shahriar Afridi

Shahriar Afridi

کوہاٹ (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کے بھتیجے نے مبینہ طورپر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے فائرنگ کرکے خود کشی کر لی۔

پولیس نے بتایا کہ جواد آفریدی نے کے ڈی اے میں واقع اپنے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، وہ واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی کوہاٹ میں میڈیا ایڈوائزر کی ملازمت کرتا تھا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جواد آفریدی کو پڑوسی مردہ حالت میں کوہاٹ اسپتال لائے اوران کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔