ہم نے کوئی بھی عکس چرانے نہیں دیا

Sad Girl

Sad Girl

ہم نے کوئی بھی عکس چرانے نہیں دیا
جس نے چراغِ ہجر بجھانے نہیں دیا
اُس نے کوئی ملال بھی آنے نہیں دیا
دنیا کو اپنی آنکھ سے تیرے جمال کا
ہم نے کوئی بھی عکس چرانے نہیں دیا
جب بھی خیال و خواب کی سرشار بزم میں
تم آگئے تو پھر تمہیں جانے نہیں دیا
چاروں طرف سے موردِ الزام ہیں مگر
تجھ پہ تو کوئی حرف بھی آنے نہیں دیا
سو بار گر چکے ہیں مگر تیری یاد میں
پتھر کو راستے سے ہٹانے نہیں دیا
ہم آج بھی ہیں جس کی طلب میں نڈھال سے
اُس کا پتا سفر میں ہوا نے نہیں دیا
ہم نے تمام عمر محبت کے کھیل میں
خود کو تیری نظر سے گرانے نہیں دیا

زریں منور