مرزا آفریدی کا تعلق باڑہ سے آزاد حیثیت سے سینیٹر بنے

Mirza Muhammad Afridi

Mirza Muhammad Afridi

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) نومنتخب ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے۔

نومنتخب ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی کاتعلق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے ہے اور وہ باڑہ کے قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

مرزامحمد آفریدی نے اسلام آباد سمیت مغربی ممالک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، وہ آزاد فاٹا کے کوٹے پر آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے، مرزا محمد آفریدی کے چچا زاد بھائی ایوب آفریدی بھی سنییٹر ہیں، ان کے چچا محمد شاہ آفریدی رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

سینیٹر مرزا محمد آفریدی صنتعکار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ ملک اوربیرون ملک خلیج ممالک میں صنعتوں اور جائیدادوں کے مالک ہیں۔ پشاور زلمی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی مرزا محمد آفریدی کے چچا زاد بھائی ہیں۔