مصباح بطور کوچ عامر سہیل کو متاثر نہ کر پائے

Aamir Sohail

Aamir Sohail

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مصباح الحق بطور کوچ عامر سہیل کومتاثر نہ کر پائے، سابق کپتان نے کہا کہ جس وقت وہ قومی کوچ بنے انھیں کسی اسکول ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہیے تھی۔

ایک برطانوی ویب سائٹ کوانٹرویو میں سابق ٹیسٹ اوپنر عامر سہیل نے کہاکہ قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے سے قبل مصباح الحق کوچنگ کا قطعی طور پر کوئی تجربہ نہیں رکھتے تھے، اس مرحلے پر تو ان کو کسی اسکول کی کوچنگ قبول کرلینا چاہیے تھی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل معیار کے تقاضوں پر پورا اترنے والے بیٹسمینوں کی تلاش میں مشکلات کا شکار ہے، اس کے باوجود پی ایس ایل میں نئے بیٹنگ ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کا زیادہ مواقع نہیں دیا جاتا، انھیں انٹرنیشنل معیار کی بولنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں نکھار لانے کے اس پلیٹ فارم سے محروم رکھنا پاکستان کرکٹ کیلیے نقصان دہ ہے۔