مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ مقرر

Waqar Younis - Misbah-ul-Haq

Waqar Younis – Misbah-ul-Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔

پی سی بی کی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے چند روز قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے انٹرویوز کیے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرویوز کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے، کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے رکن تھے اور انہوں نے کمیٹی سے مستعفی ہو کر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جب کہ وقار یونس ماضی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔