مصباح الحق کا ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا اشارہ

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کے لیے ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔

مصباح کا کہناہے کہ شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبی نیشن کے لیے جو تبدیلی ضروری ہوئی کریں گے۔ مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ سنچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں، ان باؤنسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے۔

ہیڈکوچ نے بولرز کی کارکردگی کے حوالےسے اس یقین کا اظہار کیاہے کہ ہمارے باؤلرز تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کم بیک کریں گے، ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزاء ہے، لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کے لیے ہر جیت بہت اہم ہے۔