ایم این اے صائمہ ندیم کا ملیر ندی، مراد میمن گوٹھ و دیگر علاقوں کا دورہ

Visit

Visit

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری وفاقی منسٹری برائے بین الصوبائی روابطہ صائمہ ندیم نے ملیر ندی، مراد میمن گوٹھ، سمو گوٹھ، بھیرو گوٹھ، مگسی گوٹھ کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور متاثرین میں کھانا تقسیم کیااور متاثرین کے مسائل سنئے۔اس موقع پر ایم این اے صائمہ ندیم کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے ہر قدم پر عوام کا ساتھ دیا اور ان کے شانابشانا کھڑی ہے۔پی ٹی آئی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر دکھ کی گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے۔

جبکہ کہ ایم این اے صائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے عوام دربدر ہوگئے، غریب لوگوں کے گھروں میں پانی کھڑ ا ہے ان کے گھروں میں لاکھوں کا سامان پانی میں ڈوب گیا۔سندھ حکومت صرف کرپشن اور جعلسازیوں میں مصروف ہے۔مون سون کی بارش کو گزرے ہوئے 4سے 5دن ہو گئے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لئے کوئی امدادی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی،اس کے علاوہ ابھی تک کراچی کے کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ کراچی کی اہم شاہراؤں پر بھی ابھی تک پانی جمع ہے اور سندھ حکومت کے وزراء صرف پریس کانفرنس اور فوٹو شورٹ میں مصروف ہیں۔