ماڈل عظمیٰ خان نے کاروباری شخصیت کی بیٹیوں کیخلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا

Model Uzma Khan

Model Uzma Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما نے کاروباری شخصیت کی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کے خلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی جانب سے کاروباری شخصیت کی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کے خلاف گھر میں داخل ہو کر تشدد کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
کینٹ کچہری میں پیشی پر عظمیٰ اور ہما خان نے عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں اس ایف آئی آر کو غلط فہمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کا واقعہ ہوا ہی نہیں، کسی نے حملہ نہیں کیا۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ یف آئی آر میں نامزد ملزمان معصوم ہیں، پاؤں پر زخم اس لیے آیا کہ گلاس میز سے گر گیا تھا، خوشی المعروف عظمیٰ کی بہن ہما کہتی ہیں کہ میری بہن نے غلط فہمی کی بنیاد پر ایف آئی درج کرائی تھی۔