محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

Khamisani Socail Welfare Trust

Khamisani Socail Welfare Trust

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خمیسانی سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین محمد سلیم خمیسانی نے سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ سماجی و فلاحی تنظیموں کا علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے میں نمایاں کردار ہے اور اُمید ہے سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نو منتخب عہدیدار عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر اپنی نتظیم کی نیک نامی کا باعث بنیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نو منتخب میڈیا کوارڈینٹر ندیم فیض سے ملاقات میں کیا سلیم خمیسانی نے نومنتخب صدر غلام قادر ،سیکریٹری نظیر اور دیگر ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ خمیسانی سوشل ویلفیئر ٹرسٹ سماجی وفلاحی تنظیموں سے مکمل تعاون کررہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی انہوںنے ندیم فیض سے کہاکہ وہ علاقائی سطح پر قیام امن ،تعلیم اور عوام کو بنیادی صحت کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کریں اور اس حوالے سے علاقہ عوام کے تعاون سے پروجیکٹ پر عملدرآمد کیا جائے۔