fbpx

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار نعیم کی سربراہ میں 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں لیگی صدر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شہبازشریف کے وکیل کی عدم حاضری پر ان کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کردی۔

واضح رہےکہ نیب عدالت نےشہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔