منی ہائسٹ کے مداحوں کے لیے واٹس ایپ کا خصوصی فیچر

 WhatsApp

WhatsApp

سلیکان و یلی: واٹس ایپ نے منی ہائسٹ کے مداحوں کے لیے اپنی ایپلی کیشن میں اینی میٹڈ اسٹیکر شامل کردیا۔

نقب زنی کی واردات پر مشتمل نیٹ فلکس کی سیریز منی ہائیسٹ نے دنیا بھر میں ناظرین کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔ واٹس ایپ نے ’منی ہائیسٹ سیزن 5‘ کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے اینڈروئیڈ اور آئی فون کے صارفین کے لیے ’ اسٹیکر ہائیسٹ‘ پیک لانچ کردیا۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ (WABeta Info) کے مطابق واٹس ایپ نے گزشتہ روز ہی منی ہائیسٹ کے شہرہ آفاق ماسک اور کرداروں پر مشتمل اینی میٹڈ اسٹیکر پیک متعارف کروایا ہے۔

اگر آپ منی ہائیسٹ کے دیوانے ہیں تو پھر فوراً اسے ڈاؤن لوڈ کریں اور اگر آپ اسے واٹس ایپ کے اسٹیکر اسٹور پر تلاش نہیں کر پا رہےتب بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں، آپ اس ڈیپ لنک کے ذریعے واٹس ایپ کے اندر ہی کھلنے والے اسٹیکر پیک کے شارٹ کٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔