چاند کی مختلف حالتیں انسانی نیند کو متاثر کرتی ہیں

Moon

Moon

اسکاٹ لینڈ : چاند کی مختلف حالتیں انسانی نیند کو متاثر کرتی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی اپسالا یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ٹیم نے اپنے مدار میں چکر کے دوران چاند کی مختلف حالتوں کے انسانی نیند پر اثرات کا مشاہدہ کیا۔

تحقیق میں 850 سے زائد افراد کی نیند کا مشاہدہ کیا گیا اور پولی سمنوگرافی کی پیمائشیں استعمال کر کے ایک رات کے دوران نیند کے آغاز، دورانیے اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔

چند سالوں تک ایک رات کی جمع کردہ ان پیمائشوں نے ثابت کیا ہے کہ چاند کی مختلف حالتیں مردوں اور عورتوں دونوں کی نیند پر اثر انداز ہوتی ہیں لیکن یہ اثرات عورتوں کے مقابلے میں مردوں پر زیادہ شدت سے مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ چاند کی مختلف حالتوں کے ساتھ ساتھ کشش ثقل میں رونما ہونے والی تبدیلیاں اور جیو مگنیٹک عوامل بھی نیند پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

انسانوں میں تاریک ماحول میں سونے کا رجحان عام ہونے کی وجہ سے چودھویں کا چاند انسانی نیند کو نقصان پہنچاتا ہے۔