مراکش اور سعودی عرب کا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی پر زور

Morocco and Saudi Arabia

Morocco and Saudi Arabia

مراکش (اصل میڈیا ڈیسک) مراکش نے یمن میں بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کی طرف سے پیش کردہ امن اقدام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے استحکام اور علاقائی سالمیت سعودی شہریوں اورغیرملکیوں کی سلامتی اور حفاظت کےلیے سعودی عرب کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کی ہے۔

کل منگل کو مراکش اور سعودی عرب کے وزرا خارجہ نے رباط میں ملاقات کی۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے مراکشی ہم منصب ناصر بوریطہ سے ملاقات کی۔ مراکش کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کی نقل العربیہ چینل کو موصول ہوئی ہے جس یں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے فلسطینی علاقوں میں پیشرفت ، مشرق وسطی میں امن عمل اور یمن کی صورتحال سمیت علاقائی امور پرتفصیلی بات چیت کی۔

سعودی عرب اور مراکشی وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کی ریاستوں کی خودمختاری اور ان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کے عزم ، عرب امور کے پرامن حل کے مطالبے اور عرب ممالک کے معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو روکنے پر متفق ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے مراکش کی علاقائی سالمیت ، مراکشی صحارا کے لیے اس کی مستقل حمایت ، اور اس حوالے سے سعودی عرب کے دیرینہ اور اصولی موقف کو دہرایا۔

دونوں برادر ممالک کے وزرا خارجہ نے مسئلہ فلسطین کےپر امن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فریقین کے درمیان تعطل کا شکار امن بحال کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔