موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی

Motorway Firing

Motorway Firing

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گھوٹکی کے علاقے رونتی میں موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹروے 5 پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس میں مسلح ڈاکوؤں نے موٹروے کے دو مقامات پر فائرنگ کی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ٹرک، جیپ اور کار نشانہ بنی جس کے نتیجے میں دو مسافر بھی زخمی ہوئے جنہیں تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے کچے میں جاری پولیس آپريشن کے رد عمل میں حملہ کیا جس کے بعد رونتی کے علاقے فورلانڈھی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی اور علاقے میں گھیرے میں لیا گیا ہے۔