بلدیہ کورنگی کا کرونا وائرس حفاظتی اقدامات، ٹینکر کے زریعے جراثیم کش اسپرے

 DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : بلدیہ کورنگی کا کرونا وائرس حفاظتی اقدامات کے تحت واٹر ٹینکرز کے ذریعے ملیر کالا بورد اور اطراف کے علاقوں میں جراثیم کش اسپرے انجام دیا گیا چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے اپنی نگرانی میں کرونا وائرس احتیاطی اقدامات کے تحت جراثیم کش اسپرے کراتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلا ئو کے خلاف متحد ہوجائیں ،گھروں پر رہیں ،محفوظ رہیں اپنے اور پنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا ئیں۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس پھیلائو کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عملد رآمد کریں ہر گھنٹے بعد اپنے ہاتھوں کو 20سکینڈ تک دھوئیں اور انتہائی ضروری کام سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال معمول بنا ئیں ،نزلہ ذکام ،کھانسی اور بخارکی صورت میں اپنے معالج سے فوری رجوع کریں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کرونا وائرس حفاظتی اقدام کے تحت لاک ڈائون کے دوران بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور کرونا وائرس حفاظتی و احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کے ذریعے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے فرائض انجام دینے والے بلدیہ کورنگی کے افسران وعملہ خصوصاً عملہ صفائی کو سلام پیش کیا جنہوںنے کٹھن حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے ذریعے عوام کو سہولتیں پہنچا ئیں ،بعد ازاں چیئر مین سیدنیئر رضا ور وائس چیئر مین سید احمر علی نے ملیر ماڈل زون کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت بلدیاتی اور کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔