فلم ’’باجی‘‘ بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب

Film Baaji

Film Baaji

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’باجی‘‘ پاکستانی شائقین کو تو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے، تاہم فلم کو بین الاقوامی طور پر بھی خوب پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اداکارہ میرا، عثمان خالد بٹ اورآمنہ الیاس جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم ’’باجی‘‘ کینیڈا میں منعقد ہونے والے موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دوایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

لم میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکارعلی کاظمی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلم گرینڈ جیوری پرائزجیتنے میں کامیاب ہوئی اور اس کے ساتھ ہی اداکار نیئر اعجاز کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ علی کاظمی نے مزید کہا کہ یہ صرف ہماری جیت نہیں بلکہ پاکستانی سینما کی جیت ہے۔