را بانی ایم کیو ایم کی فنڈنگ کر رہی تھی جس کے ثبوت موجود ہیں: ترجمان پاک فوج

Major General Babar Iftikhar

Major General Babar Iftikhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ بھارتی کمپنیوں کی مدد سے بانی ایم کیو ایم کی فنڈنگ کر رہی تھی جس کے ثبوت موجود ہیں۔

دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں میجر جنرل بابر افتخار نےکہا کہ بھارت کئی تنظیموں کو ہتھیار، آئی ای ڈی اور خود کش جیکٹس فراہم کر رہا ہے، را نے ٹی ٹی پی کو بھی ہتھیار، خود کش جیکٹس اور آئی ای ڈیز فراہم کیں جب کہ الطاف حسین گروپ کو بھی ہتھیار فراہم کیے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میں بتایاکہ ’را‘ بھارتی کمپنیوں کی مدد سے بانی ایم کیو ایم کی فنڈنگ کررہی تھی، ان کے پاس3.23 ملین ڈالرز کی منتقلی کے ثبوت ہیں، بھارت نے الطاف گروپ کے 40 دہشت گردوں کو ٹریننگ دی، یہ لوگ تیسرے ملک سے بھارت گئے، ٹریننگ کا دورانیہ 15 دن سے چار ماہ تک تھا، بھارتی تربیتی مراکز افغانستان میں بھی ہیں، اجمل پہاڑی نے تسلیم کیاکہ بھارت الطاف حسین گروپ کو تربیت دیتا ہے۔